ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات 15 دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں، 15 جنوری کو نتائج کا اعلان ہو گا

منگل 12 دسمبر 2017 11:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات 15 دسمبر سے شروع ہو رہے ہیں، 15 جنوری تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ امتحانات اور پرچہ جات کی تیاری کے حوالہ سے اساتذہ کی ایک تربیتی ورکشاپ اگلے ہفتہ سے شروع کی جا رہی ہے، اس میں اساتذہ کو پرچہ جات کی تیاری کے حوالہ سے رہنمائی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قیام تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان نے اجلاس کے دوران سمسٹر کے حوالہ سے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی کہ تمام شعبہ جات کے کورسز تکمیل کے قریب ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنے اپنے نمونہ پرچہ جات اکیڈمی ایڈوائزر کے پاس دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ دیئے گئے کورسز کو جلد از جلد مکمل کروائیں اور پرچہ جات کی تیاری کے حوالہ سے آنے والی تربیتی ورکشاپ میں بھی اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :