ایبٹ آباد یونیورسٹی میں سیرت النبیؐ کانفرنس 14 دسمبر کو منعقد ہو گی

منگل 12 دسمبر 2017 11:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سیرت النبیؐ کانفرنس 14 دسمبر بروز جمعرات منعقد ہو گی۔ سیرت النبیؐ کانفرنس کا عنوان ’’حضورؐ سے محنت اور عصری تقاضے‘‘ہے۔

(جاری ہے)

سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام شعبہ مطالعہ پاکستان اور اسلامات نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس میں شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی کے نامور سکالرز پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد سیرت النبیؐ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

معزز سکالر کے لیکچر سے قبل طلباء و طالبات کے درمیان مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کانفرنس کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔