گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا، سڑکوں کو کلیئر کرنے کیلئے جی ڈی اے اور کے پی ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا، سڑکوں کو کلیئر کرنے کیلئے جی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا، سڑکوں کو کلیئر کرنے کیلئے جی ڈی اے اور کے پی ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، گلیات میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا، سڑکوں کو کلیئر کرنے کیلئے جی ڈی اے اور کے پی ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، کالا باغ سے باڑیاں سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے، برف باری کے دوران ریسکیوکا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے برف میں پھنسے سیاحوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی، جی ڈی اے، سی این ڈبلیو، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل کمپلینٹ سیل مکمل فعال ہے اور فیسیلی ٹیشن سنٹر کا عملہ 24 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔ ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق گلیات میں سیاحوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں اور ٹریفک میں تعطل کی بڑی وجہ سیاحوں کی جلد بازی اور غلط پارکنگ ہے جو مسائل کی وجہ ہے۔ ترجمان کے مطابق گلیات کا سفر کرنے والے سیاح ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں اور سیاح گاڑیوں کے ساتھ چین کا استعمال کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔