تمام پارلیمانی جماعتیں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سینٹ سے حلقہ بندیوں کا بل پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

تمام پارلیمانی جماعتیں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تمام پارلیمانی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سینٹ سے حلقہ بندیوں کا بل پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاملے کے حل کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ دیگر تمام پارلیمانی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے مذکورہ بل پاس کرانے کے لیے اپنی کوششیں کریں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس ضمن میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا ایک اجلاس بھی بلایا ہے تاکہ اس معاملے پر تبادلہ خیال کر کے قومی مفاد میں اتفاق رائے سے اس معاملے کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :