لیسکو بجلی چوری اوراوور بلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ پر کام روک دیاگیا

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) لیسکو بجلی چوری اوراوور بلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ پر کام روک دیاگیا۔ لیسکو ایڈوانسڈ میٹرنگ انفر اسٹرکچر منصوبہ التو اء کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی ہدایت پر کام روکا گیا۔ منصوبے کے تحت کمپنی کے ناردرن اور سینٹرل سرکل میں میٹرز کی تنصیب ہونا تھی۔ کنٹرول روم کے ذریعے منصوبے کی مانیٹرنگ بھی کی جانا تھی ۔ منصوبے کے تحت خصوصی کنٹرول روم سے بلنگ جاری ہو نا تھی ۔ بلوں کی عدم ادائیگی پر کنٹرول روم سے ہی کنکشن منقطع ہو نا تھے۔

متعلقہ عنوان :