گارڈ فادر اینڈ کمپنی ملک کے لئے بوجھ بن چکی ہی: اعجاز احمد چوہدری

شریف برادارن گرداب میں پھنس چکے ہیں ، جتنا ہاتھ پائوں ماریں گے اتنا ہی نیچے جائیں گے

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قوم نیب سے توقع رکھتی ہے کہ حماد صدیقی کی طرح سنگین جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے پاکستان میں لیکرآئے گی ، اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ، گارڈ فادر اینڈ کمپنی ملک کے لئے بوجھ بن چکی ہے ،اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے واپس لایا جائے اس سے بڑا منی لانڈر اور شریف برادران کا سہولت کار کوئی اور نہیں ہو سکتا ، جس طرح ملک سے دہشت گردی سے خاتمے کے لئے سہولت کاروں کو پکڑا جا رہا ہے اسی طرح کرپشن کرنے والوں کے سہولت کاروں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شریف برادارن گرداب میں پھنس چکے ہیں ، جتنا ہاتھ پائوں ماریں گے اتنا ہی نیچے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ شریف برادران قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ، اعجاز احمد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف براداران اور آصف زرداری ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں ، غریب عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا تو دور کی بات پینے کے لئے پانی بھی فراہم نہیں کر سکے، کرپٹ ٹولہ اور انکے حواری حقیقی احتساب کے خوف سے ان کی چیخیں نکل رہی ہے رونا دھونا اور جیل میں جانا ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :