لاہور، ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمدبرکاتی انتقال کرگئے

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمدبرکاتی انتقال کرگئے۔مسعود برکاتی گزشتہ 65 سال سے ہمدرد نونہال میگزین کی ادارت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔پاکستان کے نامور ادیب اور مشہور میگزین ہمدرد نونہال کے مدیر مسعود احمد برکاتی طویل عرصے کی علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مسعود احمد برکاتی کے رشتہ داروں اور دوستوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقالایک روز قبل اتوار کو ہوا۔

انہوں نے بچوں کے ادب کے حوالے سے 20 کتابیں بھی تحریر کیں۔بہت سے تجزیہ کاروں نے ایسا بھی لکھا کہ مسعود احمد برکاتی کا اس میگزین کی ادارت کا یہ عرصہ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے۔مسعود برکاتی اس میگزین کے مالک حکیم محمد سعید کے ساتھی بھی تھے، مسعود برکاتی کا تعلق ہندوستانی ریاست ٹونک سے تھا۔ان کے بڑے بھائی حاکم محمود احمد برکاتی ایک محقق اور اسکالر تھے۔انہوں نے سوگوران میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کو چھوڑا۔ -17/--533

متعلقہ عنوان :