لاہور، 3ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش ہو گئے،

ابھی تک کوئی استعفیٰ نہیں ملا رہنماؤں کو خود آ کر تصدیق کرانا ہو گی، سپیکر پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفوں کا انتظار ہی کرتے رہے ، کوئی نہ آیا

منگل 12 دسمبر 2017 11:26

لاہور، 3ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش ہو گئے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2017ء) 3ارکان پنجاب اسمبلی جوش دکھا کر خاموش ہو گئے،ابھی تک کوئی استعفیٰ نہیں ملا۔رہنماؤں کو خود آ کر تصدیق کرانا ہو گی، سپیکر پنجاب اسمبلی اراکین کے استعفوں کا انتظار ہی کرتے رہے مگر کوئی نہ آیا۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل فیصل آباد میں مستعفی ہونے کے دعویداروں نے چپ سادھ لیسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ اب تک کسی رکن کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

مستعفی ہونے والے ایم پی ایز میں حکمران جماعت کے پیر نظام الدین سیالوی، مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جب تک معزز رکن خود آ کر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا، اس کا استعفیٰ قبول نہیں ہو گا۔سپیکر کا کہنا تھا کہ رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ قبول کر کے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔