Live Updates

تحریک انصاف نے کراچی میں 25 دسمبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 23:56

تحریک انصاف نے کراچی میں 25 دسمبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) تحریک انصاف نے کراچی میں 25 دسمبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ ماہ کراچی میں 25 دسمبر کو باغ جناح میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ وہی جلسہ گاہ ہے جہاں تحریک انصاف نے 2011 میں بھی تاریخی جلسہ کیا تھا۔ جلسے کیلئے تیاریاں زور و شور سےجاری تھیں جبکہ پارٹی کارکن اور رہنما بھی خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ تاہم اب پارٹی کی جانب سے جلسے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر سیاسی مصروفیات کے باعث جلسے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات