فیصل آباد میں 4افراد نے گونگی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 23:47

فیصل آباد میں 4افراد نے گونگی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ):فیصل آباد میں 4افراد کی گونگی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 4افراد نے گونگی گھریلو ملازمہ سے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

گونگی گھریلو ملازمہ کام کے بعد گھر واپس جارہی تھی کہ 4اوباشوں نے اسے روک لیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہو گئی جس پر ملزمان اسکو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔