استعفے دینے کا یقین دلانے والے ن لیگی اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں: پیر حمید الدین سیالوی

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 23:34

استعفے دینے کا یقین دلانے والے ن لیگی اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ استعفے دینے کا یقین دلانے والے ن لیگی اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا گیا ہے کہ انہوں نے جن جن اراکین اسمبلی کے استعفوں کا دعوی کیا تھا وہ ان تمام سے استعفے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

پیر حمید الدین سیالوی نے اعتراف کیا ہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے 3 دسمبر کو ان کی خدمت میں پیش ہو کر استعفے بھی پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ تاہم وعدہ کرنے والے اراکین اسمبلی اپنے وعدے سے مکر گئے۔ استعفے دینے کا وعدہ کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کی اکثریت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے استعفے پیش نہیں کیے ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وعدے سے مکر جانے والے اراکین اسمبلی کو ن لیگ کی جانب سے مراعات دینے کا لالچ دے کر منا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :