Live Updates

پارلیمنٹ ،پی ٹی وی،ایس ایس پی تشدد کیس،عمران خان کی مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست خارج،ضمانت کیلئے 19دسمبر کو طلب

پیر 11 دسمبر 2017 23:05

پارلیمنٹ ،پی ٹی وی،ایس ایس پی تشدد کیس،عمران خان کی مقدمات سے دہشتگردی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پارلیمنٹ ،پی ٹی وی اور ایس ایس پی تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ضمانت کیلئے 19دسمبر کو طلب کرلیا ہے ۔پیر کو عدلت نے پارلیمنٹ ،سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی )پر حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے عدالتی دائرہ کار کیخلاف اور مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواست کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں کہیں بھی دہشتگردی کا عنصر نہیں ملا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے احتجاج کیا احتجاج دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔اس موقع پر پراسیکیوٹر چوہدری شفقات نے کہا کہ عمران خان نے کارکنوں کو تشدد پر اکسایا اس کی ویڈیوز موجود ہیں ملزمان سے ڈنڈے ،غلیلیں اور بنٹے برآمد کئے ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہونی چاہئے اس پر عمران خان طنزاً بولے کہ یہ سب جھوٹے ہیںبعد میں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست خارج کردی اور انہیں 19دسمبر کو ضمانت کیلئے طلب کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :