کاشتکاراور کسان مویشی پال کر اپنے آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں،ڈاکٹر عبدالرؤف

پیر 11 دسمبر 2017 22:59

سیالکوٹ ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ کاشتکاراور کسان بھائی گائیں ، بھینسیں،بھیڑ بکریوںاور مرغیوں اور دیگر پالتو جانوروں کو پال کر اپنے آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں جس سے ناصرف ان کی بلکہ ملک کی ڈیری منصنوعات اور گوشت کی ضروریات بھی پوری ہونگی اور معاشرہ میں معاشی استحکام آسکتا ہے ‘ تحصیل ڈسکہ میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب گائیں ، بھینسیںاور بھیڑ بکریوں کو منہ کھڑ کی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک ان کی بالکل مفت ویکسی نیشن کریگا اور رواں ماہ کے آخر تک یہ مہم کامیابی سے مکمل کرلی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں تحصیل ڈسکہ میں جانوروں کو منہ کھڑ کی بیماری سے بچاؤ کیلئے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر خلیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شاہد خورشد کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کے دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ڈی جی لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کی افزائش نسل کیلئے کاشتکاروں کو خدمات فراہم رہا ہے اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے منافع میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :