ڈی پی او چنیوٹ کل کھلی کچہری لگائیں گے

پیر 11 دسمبر 2017 22:58

چنیوٹ ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ رانا طاہر رحمن خان کل 12دسمبربروزمنگل تھانہ صدرمیں عوام کی شکایات سننے اور ان کا موقع پر ازالہ کرنے کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کیلئے 12:30 بجے دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اگر کسی کو اندارج مقدمہ،زیر تفتیش مقدمات میں ناانصافی ،یاپولیس سے متعلق دیگر شکایات ہوںتو بلا جھجک کھلی کچہری میں شامل ہو کر اپنا موقف بتائیں۔