ضلع میں خادم اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام پر بھر پور انداز میں عمل درآمد کیا جارہا ہے

پیر 11 دسمبر 2017 22:58

چنیوٹ ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ضلع میں خادم اعلیٰ پنجاب صاف دیہات پروگرام پر بھر پور انداز میں عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلہ کے دوران دیہات صاف پروگرام قاضیاں ، سپرا، برج محل ،بابو رائے ، کوٹ احمد یار ،سلارہ جیسے دیہاتوں سے کوڑا کر کٹ کے ڈھیروں کی صفائی کرکے انہیں مناسب جگہ پر ٹھکانے لگایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو مستقبل بنیادوں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دیہات سے دور بنایاگیاجہاں پر بذریعہ ٹر یکٹر ٹرالی اور کرین کے ذریعے کام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 17کے میاں رضوان سلارہ چیرمین وسکیرٹری محمد شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ضلع کونسل چنیوٹ کو جلد صاف دیہات پروگرام کی رپورٹ پیش کر دی جائے گی چند روز میں صاف دیہات پروگرام مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :