کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق

پیر 11 دسمبر 2017 22:55

گوجرانولہ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بجلی کی ننگی تاروں سے ہاتھ چھو جانے کے باعث الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کنگنی والہ میں الیکٹریشن مبشر گھر میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران پاس سے گزرنے والی بجلی کی ننگی تاروں سے ہاتھ چھو جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :