زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث دو مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی ہو گئے

پیر 11 دسمبر 2017 22:55

گوجرانولہ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوںکو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، تفصیلات کے مطابق مجاہد پورہ میں واقع زیر تعمیر مکان میں مزدور حسب معمول کام کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک مکان کی چھت گر گئی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا لیاقت موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں رشید ، رفاقت اور بشیر کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر رشید بھی کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :