جامعہ کراچی: داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان

پیر 11 دسمبر 2017 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ بروز جمعرات 14 دسمبر 2017 ء کو صبح 10:00 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بیچلرز،ماسٹرز،ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے داخلہ ٹیسٹ 16 اور17 دسمبر2017 ء کو منعقد ہوں گے۔