وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،

مختلف سروس گروپوں کے گریڈ21کے 15سے زائد افسروں کو گریڈ22میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی

پیر 11 دسمبر 2017 22:37

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سروس گروپوں کے گریڈ21کے 15سے زائد افسروں کو گریڈ22میں ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ، ترقی پانے والوں میں سب سے زیادہ افسر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ہیں ، جن افسروں کو ترقی دی گئی ہے ان میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد ، ملک طاہر سرفراز اعوان ، راجہ سکندر سلطان ، رضوان احمد، شعیب میر میمن ،جواد رفیق ، احمد حنیف اورکزئی ، اورنگزیب حق اور بابر بھروانہ شامل ہیں ، پولیس سروس کے خالد لک اور بشیر میمن کو گریڈ22میں ترقی دی گئی ہے ، سیکرٹریٹ گروپ کے پرویز جونیجو اور نور احمد جبکہ فارن سروس کے شاہ جمال ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بورڈ اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،سیکرٹری کابینہ ڈویژن سمیت مختلف وفاقی سیکرٹریز بورڈ کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ وزیرداخلہ احسن اقبال بھی بورڈ اجلاس میںشریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :