Live Updates

سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلنا چاہیے،شہباز شریف

چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیں اس وجہ سے وہ نہیں بچ سکتے ان کے حکم کے بنا ایساآپریشن نہیں ہو سکتا، یہ سانحہ طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، طاہر القادری کی ہر قسم کی مدد کریں گے،شریفوں کی کرپشن بچانے والے ادارے ٹھیک باقی سب غلط ہیں، نواز شریف سیاسی شہید نہیں ہوں گے بلکہ ان کا برا انجام ہو گاوہ اپنی چوری بچانے کیلئے پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں،35سال سے دیکھ رہا ہوں کہ دونوں بھائی مسلسل قوم کو دھوکہ دیتے آرہے ہیں، حدیبیہ پیپر ملز سے بڑا کرپشن کا کوئی کیس نہیں، پشاور میٹرو کو لاہور میٹرو سے کم پیسوں میں بنائیں گے، ان لوگوں کا مقصد اقتدار میں آ کر پیسے بنانا ہے، خواجہ آصف کا دبئی میں اقامہ نکل آیاوہ دبئی میں لیگل کنسلٹنٹ ہے، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ نکل آیا ہے،یہ اتنی معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتا ہے، ٹرمپ کے بیان پر او آئی سی کو سخت سٹینڈ لینا چاہیے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 11 دسمبر 2017 22:37

سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلنا چاہیے،شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلنا چاہیے،شہباز شریف چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیں اس وجہ سے وہ نہیں بچ سکتے ان کے حکم کے بنا ایساآپریشن نہیں ہو سکتا، یہ سانحہ طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، طاہر القادری کی ہر قسم کی مدد کریں گے،شریفوں کی کرپشن بچانے والے ادارے ٹھیک باقی سب غلط ہیں، نواز شریف سیاسی شہید نہیں ہوں گے بلکہ ان کا برا انجام ہو گاوہ اپنی چوری بچانے کیلئے پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں،35سال سے دیکھ رہا ہوں کہ دونوں بھائی مسلسل قوم کو دھوکہ دیتے آرہے ہیں، حدیبیہ پیپر ملز سے بڑا کرپشن کا کوئی کیس نہیں، پشاور میٹرو کو لاہور میٹرو سے کم پیسوں میں بنائیں گے، ان لوگوں کا مقصد اقتدار میں آ کر پیسے بنانا ہے، خواجہ آصف کا دبئی میں اقامہ نکل آیاوہ دبئی میں لیگل کنسلٹنٹ ہے، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ نکل آیا ہے،یہ اتنی معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتا ہے، ٹرمپ کے بیان پر او آئی سی کو سخت سٹینڈ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، ماڈل ٹائون میں بے دردی سے لوگوں کو قتل کیا گیا، پنجاب پولیس شریف خاندان کے حکم پر چل رہی ہے،خیبرپختونخوا پولیس کو ایسے حکم دیا جاتا تو انکار کر دیتے، دنیا کا کوئی قانون ایسے گولیاں مارنے کی اجازت نہیں دیتا، بنی گالہ میں میرے گھر کے باہر روز احتجاج ہوتے ہیں، ایک باربھی پولیس کو نہیں بلایا، شریفوں نے سرکاری پولیس کو اپنی ذاتی پولیس بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی وجہ سے شہباز شریف نہیں بچ سکتے کیونکہ وہ چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیں، ان کے حکم کے بنا ایساآپریشن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپشن پکڑی جائے تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا گیا جبکہ ماڈل ٹائون میں قتل عام سب سے بڑی دہشت گردی ہے، ان کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم طاہر القادری کی ہر قسم کی مدد کریں گے، میں شریف برادران کو 35سال سے دیکھ رہا ہوں، دونوں بھائی مسلسل قوم کو دھوکہ دیتے آرہے ہیں، حدیبیہ پیپر ملز سے بڑا کرپشن کا کوئی کیس ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میٹرو کو لاہور میٹرو سے کم پیسوں میں بنائیں گے، ان لوگوں کا مقصد اقتدار میں آ کر پیسے بنانا ہے، خواجہ آصف کا بھی دبئی میں اقامہ نکل آیا ہے،وہ دبئی میں لیگل کنسلٹنٹ ہے، احسن اقبال کا بھی سعودی عرب میں اقامہ نکل آیا ہے،یہ شخص اتنی معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا، پشاور میٹرو بنا کر ثابت کریں گے کہ انہوں نے کتنی بے ضابطگیاں کیں، نواز شریف نے قوم کے 300ارب چوری کئے وہ قوم کے مجرم ہیں، اگر میں اقتدار کیلئے یہ سب کچھ کررہا ہوتا تو 2013کا الیکشن ہی تسلیم نہ کرتا، ہم نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ہمیں اسٹیڈیم میں جلسہ نہیں کر نے دیا، ہم نے کے پی کے میں ان کے جلسے میں کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی کرپشن بچانے والے ادارے ٹھیک اور باقی سب غلط ہیں، نواز شریف سیاسی شہید نہیں ہوں گے بلکہ ان کا برا انجام ہو گا، نواز شریف اپنی چوری بچانے کیلئے پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان پر او آئی سی کو سخت سٹینڈ لینا چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات