پنجاب حکومت انسانی حقوق کی حوالے سے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

پیر 11 دسمبر 2017 22:33

اوکاڑہ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ انسانی حقوق کا ابدی چارٹر دین اسلام نے پیش کیا ہے اور نبی کریم ﷺ کی ذات با برکات نے انسان تو انسان جانوروں کے حقوق سے متعلق بھی راہنما اصول متعین فرمائے ہیں بحثیت مسلمان اور پاکستانی ہمیں اپنے اپنے دائرہ اختیار میں انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے اقدامات کرنا چاہییں سب انسان آزاد پیدا ہوئے ہی سب کے حقوق اور عزت برابرہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ علامتی آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے محرومی اور گھٹن کی فضا پروان چڑھتی ہے جو کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے زہر قاتل ہے آج کے د ن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی اپنی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خلاف آواز بلند کریں گے اور دوسروں کو بنیادی حق مل سکے اس کے لئے جدو جہد کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کی حوالے سے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے صوبہ میں لوگوں کو صحت ،تعلیم ،روزگار سمیت دیگر تمام بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ایک صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے حقوق و فرائض متعین کر دئیے ہیں اب ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ان طے شدہ اصولوں کی روشنی میں تمام انسانوں کی بلا تفریق ترقی ،امن ،بہتری اور ان کے بنیادی حقوق سے متعلق اقدامات کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو کسی پیشہ یا ہنر کی وجہ سے پکارنا مناسب نہ ہے تمام پیشے قابل احترام ہیں محنت کش،مزدور ،خواتین ،بچوں کے حقوق ہیں چائلڈ رائٹس کنونشن کے تحت ہر بچے کو تعلیم صحت ،تحفظ اور اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزارے کا حق ہے ہر انسان کو سیاسی ثقافتی اور دیگر حقوق حاصل ہیں وہ اپنی مرضی سے اپنے ووٹ کا ستعمال کر سکتا ہے اور اپنی مادری زبان میں سے بات کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان موضوعات پر بات کرنی چاہیے کیونکہ بات کرنے سے ذہن بدلتے ہیں اور ذہن بدلنے سے معاشرے تبدیل ہوتے ہیں اور ترقی کرتے ہیں ۔واک میں تمام متعلقہ افسران ،وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان ،این جی اوز کے نمائندوں ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :