کراچی، پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرریاں وتبادلے کردی گئیں

پیر 11 دسمبر 2017 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرریاں وتبادلے کردی گئیں۔ سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یس ایس پی دادوشبیرسیٹھارکاتبادلہ خیرپورکردیاگیا جبکہ ایس پی خیرپورغلام اصفرمہیسرکواے آئی جی ویلفئرسینٹرپولیس آفس تعینات کردیا۔ قمررضاجسکانی اے آئی جی لاجسٹک کو ایس ایس پی دادوتعینات ایس پی آرآرایف علی رضاکوتبادلہ کرکے آئی جی لاجسٹک سی پی اولگادیاگیا۔

(جاری ہے)

ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کاتبادلہ کرکے ایس پی ٹنڈوالہ یار، یس پی ٹنڈوالہ یارشاہ جہان کوسینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے، ایس پی لانڈھی محمدعارف اسلم کاتبادلہ کرکے ایس پی سانگھڑ جبکہ ایس پی سانگھڑفرخ علی کوسینٹرپولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ایس پی شہیدبینظیرآبادتنویرحسین تنیو کو ایس پی لاڑکانہ تعینات کرکے ایس پی لاڑکانہ ساجد امیریوسفزئی کوشہیدبینظیرآبادکاایس پی مقررکردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :