کراچی، درسانہ چھنہ کے قریب گوٹھ ہاشم مہر علی میں آگ بھڑک اٹھی

4 گھر جل کر خاکستر، بچیوں کے جہیز سمیت نقدی و دیگر قیمتی سامان جل گیا، علاقہ مکین کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر

پیر 11 دسمبر 2017 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) درسانہ چھنہ کے قریب گوٹھ ہاشم مہر علی میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

4 گھر جل کر خاکستر، بچیوں کے جہیز سمیت نقدی و دیگر قیمتی سامان جل گیا، علاقہ مکین کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر، تفصیلات کے مطابق یونین کانسل درسانہ چھنہ کے ہاشم مہر علی گوٹھ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، صبح سویری نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر لگی ہوئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے لال محمد ، نور محمد جوکھیو، جان محمد جوکھیو، علی محمد و دیگر کے گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، پانی کی قلت و دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث علاقہ مکیں جلد آگ پر قابو نہ پا سکے جس کے باعث گھروں میں موجود بچیوں کے جہیز، نقدی، رقم و دیگر قیمتی سامان گھروں سمیت جل کر خاکستر ہوگیا، علاقہ کے سماجی رہنماں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے مدد کے منتظر ہیں جن کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :