بلاول بھٹو زرداری کی فاٹا اصلاحات بل کو آخری لمحات میں قومی اسمبلی کی ایجنڈا سے نکالنے کی شدید مذمت

پیر 11 دسمبر 2017 22:30

بلاول بھٹو زرداری کی فاٹا اصلاحات بل کو آخری لمحات میں قومی اسمبلی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نون لیگی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل کو آخری لمحات میں قومی اسمبلی کی ایجنڈا سے نکالنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بِل واپس لینے کے فیصلے سے فاٹا کی عوام سے نواز لیگ کے عناد کی بو آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عہد کیا کہ ان کی پارٹی قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق خیبرپختونخواہ سے فاٹا کا انضمام کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2011ع میں صدر آصف علی زرداری نے برطانوی دور سے فاٹا کی عوام کے حقوق پر قدغنیں لگانے والے کالے قانون فرنٹیئر کرائیم ریگیولیشن (ایف سی آر) میں ترامیم کیں اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ع کے نفاذ کو قبائلی علاقوں تک بڑہایا۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس عزم کا اعادہ رکھتی ہے کہ وہ فاٹا کا خیبرپختونخواہ کے ساتھ انضمام، ہائی کورٹ کے دائرہ کار میں اضافہ اور ایف سی آر کا خاتمہ کرے گی۔