سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن

تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گردوں ، 12 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے ہیں‘آئی ایس پی آر

پیر 11 دسمبر 2017 22:29

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقہ رستم دربار اور کلی دھابہ کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پنجاب میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مل کر اٹک، راولپنڈی اور سرگودہا میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے 12 سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔