ثقافتی دن کے مناسبت سے مچ کچھری کا انعقاد

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں وکیا سانگی میں سانگی سنگت فورم کے رہنما قاضی سجاد سانگی کی جانب سے ثقافتی دن کے مناسبت سے مچ کچھری کا انعقاد کیا گیا جس میں فورم کے صدر عبدالحمید سانگی، جنرل سیکریٹری کاشف سانگی، اویس احمد، دامن علی عمرانی، مسرت سانگی، سید ذیشان شاہ، خادم کھکھرانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاضی سجاد سانگی نے عبدالحمید سانگی کو پگڑی اور سندھی اجرک تحفے کے طور پر پیش کیں جبکہ دیگر مہمانوں کو بھی ٹوپیوں کے تحائف دیئے گئے۔ اس موقع پر عبدالحمید سانگی نے کہا کہ ہماری ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے جس کی مثال موہن جو دڑو ہے جہاں کے لوگ اس وقت بھی تہذیب یافتہ اور اپنی ثقافت سے پیار کرنے والے لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور اولیاؤں کی دھرتی ہے جہاں شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سامی اور دیگر صوفی و اولیائے کرام نے ہمیشہ امن، بھائی چارے، رواداری کا درس دے کر اس دھرتی کو امن کا گہوارا بنایا۔