پولیس اہلکاروں کی جانب سے پریس فوٹو گرافرز اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی انکوائری

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ایس ایس پی سکھرنے پولیس اہلکاروں کی جانب سے فوٹیج اور تصاویر بنانے پر پریس فوٹو گرافر سلمان انصاری کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، واقع کی انکوائری کی جارہی ہے مذکورہ اہلکاروںکیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے تشدد سے فوٹو گرافر سلمان انصاری، نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اسامہ طلعت سمیت پانچ کیمرہ مین شدید زخمی ہوگئے،جن میںسابق صدر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن قذافی شاہ بھی شامل ہیں،اسامہ طلعت ،سلمان انصاری سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یونین کے صدر جاوید میمن نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :