سنی تحریک کی جانب سے امریکی صدر کے اعلان کیخلاف سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان سنی تحریک کیجانب سے امریکی صدر کے طرف سے اسرائیل کا بیت المقدس میں درالخلافہ بنانے کے اعلان کیخلاف سکھر پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسندھ کے صوبائی صدر حضرت علامہ نور احمد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلام دشمن فیصلے واپس لے ورنہ اسکے بھیانک نتائج ہونگے مسلم ممالک اور پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیںامریکہ نہ بین الاقوامی اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور نہ ہی اقوام کی آزادی کا احساس ہے عالم کفر مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے اسلامی عسکری اتحاد کے لئے چیلنج ہے ۔