امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اقدام عالمی برادری کیلئے چیلنج ہے، رہنماء سکھرموٹر ورکس ایسوسی ایشن

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما شفیق آرائیں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اقدام عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج، انسانی حقوق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے اس اقدام سے القدس کی عالمی قانونی حیثیت سے متاثر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے دفتر میں اصغر علی بھٹی، احسان علی، نعیم مغل و دیگر سے بات چیت کررہے تھے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں انارکی افراتفری اور دہشت گردی کا واحد سبب خطے میں اسرائیل کا غاصبانہ وجود ہے ، انہوں نے عالم اسلام کے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کو بھلاکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ عنوان :