گرین مر چنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدران کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے کیمرا مینو ں اور صحا فیو ں پر تشد دکی مذ مت

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) گرین مر چنٹس ایسوسی ایشن کے صدر زبیر قریشی ، جنرل سیکریٹری شبیر میمن نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سکھر کے کیمرا مینو ں اور صحا فیو ں پر تشدد کی مذ مت کر تے ہوئے کہا ہے کہ صحا فت ایک مقدس شعبہ ہے دن رات کیمرا مین اور صحا فی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام تک سچا ئی پہنچا ئے رہے ہو تے ہیں انکے ساتھ اس طر ح کا ظلم اور تشدد انتہائی افسوسنا ک عمل ہے اس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے انہو ں نے کہا کہ صحا فت ایک آئینہ کی مانند ہے جسکا جیسا کر دار ہو تا ہے وہ صاف ایسا ہی نظر آتا ہے گرین مرچنٹس ایسو سی ایشن سمیت تا جر برا دری اپنے صحا فی بھا ئیو ں کے ساتھ ہر دکھ کی گھڑی میں شا نہ بشا نہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :