آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے خصوصی تقریب

پیر 11 دسمبر 2017 22:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے انسانی حقوق کے حوالے سے تاجر سیکرٹری میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ اسلامی تعلیمات میں ہے آج سے 14 سو سال قبل حضور نبی کریم ؐ نے خطبہ جمعتہ الوداع کے موقع پر جوار مشاورت فرمائے وہ عالمی انسانی حقوق کا اولین چارٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے ہر دن انسانی حقوق کا دن ہے دین اسلام نے ہمیں احترام انسانیت درس دیا ہے معاشرتی نا پروائیوں کے خاتمے کیلئے انسانی حقوق کی اسلامی تعلیمات کو اپنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر مل کرکے پوری دنیا کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :