قطر پر خلیجی ممالک کی پابندیوں نے پاکستان کی چاندی کر دی، قطر کو پاکستانی برآمدات میں 52 فیصد اضافہ

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 22:04

قطر پر خلیجی ممالک کی پابندیوں نے پاکستان کی چاندی کر دی، قطر کو پاکستانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) قطر پر خلیجی ممالک کی پابندیوں کے باعث قطر کو پاکستانی برآمدات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر پر خلیجی ممالک کی پابندیوں نے پاکستان کی چاندی کر دی ہے۔ قطر پر خلیجی ممالک کی معاشی پابندیں کے باعث مالی سال 2017ء کے دوران پاک قطر دو طرفہ تجارت کا حجم 1.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جس میں سے پاکستانی برآمدات کا حصہ 52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قطر کے وزیر خزانہ علی شریف الایمادی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزارت خزانہ قطر کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 2017ء کے دوران پاکستان برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال 2017-18ء کے آغاز سے جون کے بعد قطر کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں مجموعی طورپر 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قطر کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قطر میں غذائی مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قطر غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ غذائی مصنوعات کی برآمدات کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :