پاکستان میں تیل کے پانچ نئے کنوئیں دریافت کر لیے گئے

دریافت کیے گئے کنووں سے 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی سی ایف گیس پیدا ہوگی: او جی ڈی سی ایل

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 22:04

پاکستان میں تیل کے پانچ نئے کنوئیں دریافت کر لیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان میں تیل کے پانچ نئے کنوئیں دریافت کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ملک میں تیل کے پانچ نئے کنوئیں تلاش کئے ہیں جن سے 4143 بیرل خام تیل اور 891 ایم سی سی ایف گیس پیدا ہوگی۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل نے یہ کنوئیں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دریافت کئے ہیں جس سے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

پیر کو او جی ڈی سی ایل کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ تیل کے کنوئیں پکھرو 1-، ڈچرا پور 3-، چانڈا ۔4، قادر پور۔58 اور ایچ آر ایل 12- میں دریافت کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی روزانہ پیداوار 42529 بیرل تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ایل پی جی کی پیداوار میں اس عرصہ کے دوران 73 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :