دولت پور کے قریب قومی شاہرہ پرتیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،خاتون سمیت8افراد زخمی

پیر 11 دسمبر 2017 22:22

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) دولت پور کے قریب قومی شاہرہ پرتیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،خاتون سمیت8افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق دولت پور کے قریب قومی شاہرہ پر دیھ پھلیل کے مقام پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گیجس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 8افراد زخمی ہوگئے،موٹر وے پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر شاہپور جہانیاں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںزخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے سیدھاکیا گیا،

متعلقہ عنوان :