وہاڑی،دنیا میں ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ، عطاء المصطفیٰ مدنی

پیر 11 دسمبر 2017 22:20

وہاڑی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ مفتی پیر عطاء المصطفیٰ مدنی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت ماں کے قدموں تلے رکھی ہے، دنیا میں ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ، نیک اور صالح اولاد مرنے کے بعد بھی اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے اہتمام کرتی ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے رانا محمدساجد کی والدہ کی رسمِ چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر تاجر ، وکلاء ، سیا سی وسماجی رہنمائوں اور معز زین شہر کی کثیر تعداد مو جود تھی ، انہوں نے کہا کہ اگرامت مسلمہ چا ہتی ہے کہ ان کے گھروں میں برکت آئے تو نما ز پنجگا نہ با قا عدگی سے ادا کریں اور قرآن پا ک کی تلاوت کو معمول بنا لیں ،اس موقع پر ملک کے نامور ثناخواں صاحبزادہ رضا المصطفیٰ سبحانی ، صاحبزادہ بدر محی الدین ، صاحبزادہ صفدر محی الدین ، عبداللہ ، عرفان محی الدین سبحانی ودیگر نے حضور نبی کریمﷺ کی شانِ میں گلہائے عقیدت بھی پیش کئے، آخر پر مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دُعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :