کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 22:10

کسانوں کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) بلاول چورنگی پر کاشتکاروں کا احتجاج جاری، کاشتکاروںنے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ ہو گیا، پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھیاں، ڈنڈے، مکے، گھونسے اور پتھر چل گئے۔ کاشت کاروں کے پتھراؤ پر پولیس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور سرد موسم میں مظاہرین کو دھو ڈالا،احتجاجی کاشت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئے۔

تصادم نے ایسا رخ اختیار کیا کہ پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ بوٹ بیسن منتقل کر دیا ہے،واضح رہے کہ سندھ پولیس کا احتجاجوں پر قابو پانے کا یہی طریقہ ہے۔ ماضی میں بھی سندھ حکومت پہلے لوگوں کی ضروریات اور مطالبات پورے نہیں کرتی رہی، ان کے مسائل سے آنکھیں بند کئے رہی اور پھر جب وہ اپنے خلاف کسی بھی ظلم پر سراپا احتجاج بنے تو مظاہرین کی منزل خواہ وزیر اعلیٰ ہاؤس ہو یا پریس کلب، بلاول ہاؤس ہو یا گورنر ہاؤس سندھ پولیس نے انہیں راستے ہی میں نہ صرف ہمیشہ روکا بلکہ شیلنگ اور واٹر کینن اور لاٹھی چارج کا بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :