صرف ایک استعفیٰ ہی پنجاب اور وفاقی حکومت کے گرنے کا باعث بن جائے گا: صحافی و اینکر حبیب اکرم

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 21:51

صرف ایک استعفیٰ ہی پنجاب اور وفاقی حکومت کے گرنے کا باعث بن جائے گا: ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) صحافی و اینکر حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ صرف ایک استعفیٰ ہی پنجاب اور وفاقی حکومت کے گرنے کا باعث بن جائے گا۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر حبیب اکرم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب اور وفاقی حکومتیں بے حد کمزور ہو چکی ہیں۔ ایک استعفیٰ ہی نہیں بلکہ اگر ہلکی سی بھی ہوا چلی تو مسلم لیگ ن لیگ کی دونوں حکومت گر جائیں گی۔ مسلم لیگ ن اس وقت انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔ اسی لیے مسلم لیگ ن کی حکومتیں کسی بھی وقت کسی بھی واقعے کے باعث گر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :