خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس : جمعیت علماء اسلام(ف)کے رکن منورخان کی تحریک استحقاق کی مخالفت کے معاملے پرجماعت اسلامی نے اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دیا

پیر 11 دسمبر 2017 22:05

خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس : جمعیت علماء اسلام(ف)کے رکن منورخان کی تحریک ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں جمعیت علماء اسلام(ف)کے رکن منورخان کی تحریک استحقاق کی مخالفت کے معاملے پرجماعت اسلامی نے اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دیا،اسمبلی اجلاس کے دوران جے یوآئی کے منورخان نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ ان کے حلقے میں لائبریری کا افتتاح ان سے کرانے کا وعدہ کیاگیاتھالیکن ان سے افتتاح اب نہیں کیاجارہا اسی طرح درجہ چہارم کے ملازمین بھی ان کے پسند کے نہیں کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک استحقا ق کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی وزیر مشتاق غنی کہاکہ حکومت اس کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن منورخان بضدتھے کہ اسے منظورکیاجائے اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکراسدقیصر نے تحریک استحقاق کو منظوری یا مستردکرنے کے حوالے سے ایوان کے سامنے رکھ دیا جے یوآئی کے اراکین کے علاوہ مسلم لیگ اور قومی وطن پارٹی کی14اراکین نے تحریک استحقاق کی حمایت کی تاہم تحریک انصاف کی24 اراکین نے مخالفت کرتے ہوئے اسے مستردکردیا اس پوری کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے تین اراکین جن میں صوبائی وزیر حبیب الرحمن ،رکن اسمبلی محمدعلی اور سعیدگل شامل ہیں کے علاوہ قومی وطن پارٹی کی معراج ہمایون نے خاموشی اختیار کی انہوں نے نہ تو حکومت کی حمایت کی اورن ہی اپوزیشن کی۔

متعلقہ عنوان :