مریدکے، تیزر فتار کار کی ٹکر سے کامونکے کا رہائشی 26سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

پیر 11 دسمبر 2017 22:05

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) جی ٹی روڈ پر ننگل ساہداں کے قریب تیزر فتار کار کی ٹکر سے کامونکے کا رہائشی 26سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تین روز کے دوران مریدکے کے علاقہ میں پانچ موٹر سائیکل سواروںکی حادثات میں ہلاکت پرنیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے اور پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کامونکے کے محلہ ٹبہ محمد نگرکار ہائشی 26سالہ نوجوان یامین ولد محمد یوسف موٹر سائیکل ہو کر مریدکے کی طرف آرہا تھا کہ ننگل ساہداں سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیزر فتار کار نے اسے کچل کر موقع پر ہی موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ریسکیو1122کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور متوفی کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز تیزر فتار ڈ مپر نے تحصیل ہسپتال کے سامنے حدوکے کے رہائشی مسیحی میاں بیوی کو کچل کر ہلاک کر دیا ، چک 34روڈ پر رانا ارشد کا اکلوتا23سالہ بیٹا رانا فہد موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر کے باعث موت کا شکار ہو گیا جبکہ نارووال روڈپر شہزاد ٹاؤن کے قریب تیزر فتار ٹرک نے محلہ داؤکے کے رہائشی میاں بیوی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ملک اسلام دین کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملک اسلام دین اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

شہریوںکا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ اور اس کے اطراف میں ایک ماہ کے دوران درجن سے زائد افراد حادثات کی نظر ہو چکے ہیں مگر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس تیزر فتاری پر قابو پانے کے بجائے ناکے لگا کر چالا ن کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :