کوئٹہ ،انسداددہشت گردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس کی سماعت ،گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے

پیر 11 دسمبر 2017 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) کوئٹہ کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں کیس کے سلسلے میں تین گواہوں کے بیانات قلمبندکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس کی سماعت انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت میں کیس کے سلسلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجیداچکزئی عدالت میں پیش ہوئے،کیس کے سلسلے میں تین گواہوں کے بیانات قلمبندکئے گئے،جس کے بعد ٹریفک سارجنٹ ہلاکت کیس کی سماعت 18دسمبرتک ملتوی کردی گئی،گواہوں میں جاں بحق ٹریفک سارجنٹ کابھائی،ایک کانسٹیبل اورایم پی اے مجیداچکزئی کاگارڈشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :