کوئٹہ، کرپشن کیس کی سماعت ،گرفتار کنٹریکٹرسہیل مجید کی جانب سے پلی بارگین کی پہلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات پیش کردی گئیں

پیر 11 دسمبر 2017 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) بلوچستان میںکرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس میں نامزد اورگرفتار کنٹریکٹرسہیل مجید کی جانب سے پلی بارگین کی پہلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں بلوچستان کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،کیس میں نامزد سابق مشیرخزانہ اور نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میرخالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اورکنٹریکٹرسہیل مجیدبھی عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں استغاثہ کی جانب سے میونسپل افسرخالق آباد بطورگواہ عدالت میں پیش ہوئے جن کابیان قلمبندکیاگیا،دوسری جانب کنٹریکٹرسہیل کی پلی بارگین کی پہلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے دستاویزات پیش کی گئیں،،پلی بارگین کے تحت قسط کی ادائیگی کی دستاویزات سہیل مجیدکے وکیل نے پیش کئے،بعد میں کرپشن کیس کی سماعت 21دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :