سکردو و گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کاآغاز، درجہ حرارت منفی 9تک گر گیا

پیر 11 دسمبر 2017 21:58

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سکردو اور گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کاآغاز،بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو اور گردو نواح گزشتہ تقریباً02ماہ سے شدید اور خشک سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی 9تک گر گیا تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں موسمی امراض میں اضافہ دیکھا جارہا تھا تاہم سوموار کے روز رات گئے سے ہونے والی بارش صبح تقریباً11بجے برف باری میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے جہاں سردی بڑھ گئی ہے وہیں موسمی امراض میں کمی آ سکتی ہے خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے آنے والی PIAکی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے مقامی دفتر موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ اگلے 72گھنٹوں میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :