دیا مر پولیس نے بٹوگاہ میں قتل ہونیوالا شخص کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 11 دسمبر 2017 21:58

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) دیا مر پولیس نے گزشتہ 2 دن پہلے بٹوگاہ میں قتل ہونے والا شخص کا نا معلوم قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی دیا مر کے احکامات پر دو دن پہلے رات کے اندہیرے میں نامعلوم ملزم نے فائر کر کے ٹھکا ولد ملوک نا می شخص کو قتل کر لیا تھا اور نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چلاس میں مقدمہ علت نمبر 99/17 بجرائیم 34/302 ت پ کے تحت پرچہ دراج کر لیا تھا .

جو کہ بعد ازاں ایس ڈی پی سٹی چلاس Asp کامران عامر خان صاحب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھا نہ سٹی انسپکٹر خوشحا ل خان اور اس کی ٹیم Asi عبدالغفار ,Asi بشیر احمد ,Sgc عبدالقادر چھا پہ مار کر شک کی بنیاد پر ملزم محمد نواز ولد ملوک ساکن سمال بٹوگاہ کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اقبال جرم کرتے ہوئے خود کو مجرم قرار دے دیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہی. اسی طرح اج کے دن ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او گبر خان اور اسکی ٹیم نے مختلف کیسز میں ملوث 4 ملزمان سمیت ایک 302 کا اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر ملزمان .

حسین ولد جمداد , محمد ایوب, عبید پیسران شاہ جہان ساکنان پھروڑی تانگیر مقدمہ علت نمبر 13/17 بجرائیم 34/427/436 ت پ اور اسی طرح ملزم محمد ایوب مقمدہ علت نمبر 24/14 بجرائیم 34/114/324/302 ت پ میں گزشتہ 3 سال سے اشتہاری تھا جن کو گرفتا کر کے تھانہ منتقل کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے .

متعلقہ عنوان :