سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہوتے ہیں،ان کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ،جائزمسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے، صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی

پیر 11 دسمبر 2017 21:54

چمن ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران عوام کے خادم ہوتے ہیں،ان کے مسائل حل کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ،جائزمسائل کے لیے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے ،ان خیالات کااظہارا نہوں نے چمن کے دورے کے موقع پر ڈی سی چمن کے دفتر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چمن پہنچنے پر صوبائی محتسب نے عوامی شکایات سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک کھلی کچہری لگائی۔

کھلی کچہری میں شہریوں اور تاجروں کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور صوبائی محتسب کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہریوں نے بجلی کی طویل اور غیرا علانیہ بندش پر کیسیکو،نادرا،پولیس،تعلیم،صحت اور امن و امان کے حوالے سے شکایات درج کرائی،بعد میں صوبائی محتسب نے شہریوں کے شکایات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفسران عوام کے خادم ہوتے ہیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ان شکایات کے ازالے کے لئے تمام محکموں سے بات کی جائے گی اور ان کو پابند کریں گے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کریں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر چمن محمد قیصرخان ناصر،ایس پی چمن نعمت اللہ خان ترین اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں صوبائی محتسب عبدالغنی خلجی نے تمام ضلعی آفسران سے میٹنگ بھی کی اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔اس موقع پر صوبائی محتسب نے سب جیل چمن ،سول ہسپتال چمن اورجوڈیشل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :