Live Updates

اسحاق ڈار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات

ملاقات میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، اہم معاملات زیر غور آئے

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 21:27

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) اسحاق ڈار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے جانے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات نواز شریف کے صاحبزادی حسین نواز کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ جبکہ ملاقات میں مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم معاملات زیر غور آئے۔ جبکہ پاکستان میں جاری نیب کیسز اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اسحاق ڈار ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات