سیکورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن‘ تحریک طالبان پاکستان کے 6 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا‘ بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے ہیں‘آئی ایس پی آر

پیر 11 دسمبر 2017 21:44

سیکورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقہ رستم دربار اور کلی دھابہ کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پنجاب میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اٹک، راولپنڈی اور سرگودہا میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے 12 سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔