وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیف سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے ،امن عامہ کی صورتحال کوخوب بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے‘شہباز شریف پنجاب حکومت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا ہے، منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائیگا ‘وزیر اعلیٰ پنجاب

پیر 11 دسمبر 2017 21:33

وزیر اعلی کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قربان لائن میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیف سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اورامن عامہ کی صورتحال کوخوب سے خوب تر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائی- پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے اورصوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائی-انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا ہے - یہ منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے اورجدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہی-انہوںنے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا اوراس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید بڑھے گا-انہوںنے کہا کہ منصوبے کے اعلی معیار کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جا رہا ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اس منصوبے سے منسلک کاموں کو جلد مکمل کیا جائی-وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا تقریبا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے - صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، کرنل (ر) ایوب گادھی ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :