ڈپٹی کمشنر گلگت کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیا،گلگت بلتستان انتظامیہ میں 8 آفیسروں کے تبادلے

پیر 11 دسمبر 2017 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمز ہ سالک کو کمشنر بلتستان ریجن تعینات کر دیا گیاگلگت بلتستان انتظامیہ میں 8 آفیسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے ایس گروپ گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک کو بلتستان ریجن کا کمشنر تعینات کر دیاگیا ہے اور پی اے ایس گروپ گریڈ 18 کے کمشنر بلتستان ریجن عاصم ایوب کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی اے ایس گروپ گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر گلگت‘ گریڈ 18کے ڈپٹی سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ‘ ڈپٹی کمشنر سکردو فہد ممتاز کو ڈپٹی سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات‘ ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر سکر دو‘ ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کو ڈپٹی کمشنر استور تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ گریڈ 17 کے ڈپٹی سیکریٹری پی اینڈ ڈی ذاکر حسین کو ڈپٹی کمشنر شگر تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک گزشتہ تین سال سے ڈپٹی کمشنر گلگت کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور گلگت میں قیا م امن‘ اتحاد بین المسلمین اور باہمی یگانگت کو فروغ دینے میں مثالی کر دار ادا کیا جس کی وجہ سے گلگت کے تمام حلقوں میں ڈی سی گلگت محمد حمزہ سالک کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محمد حمزہ سالک عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔