پاکستان کے قومی ترقی کے سفرمیں چین ا یک بے لوث اور قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 60 ممالک کیساتھ شاہراہوں ، ریل، پائپ لائنز اور سمندری راستوں کے زریعے روابط قائم کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے،

سی پیک ون بلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم ستون ہے، سی پیک کے تحت دونوں ممالک نے شاہراہوں، ریل اور گوادر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد پر مشتمل 60رکنی وفد سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 21:27

پاکستان کے قومی ترقی کے سفرمیں چین ا یک بے لوث اور قابل اعتماد پارٹنر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی ترقی کے سفرمیں چین ا یک بے لوث اور قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 60 ممالک کیساتھ شاہراہوں ، ریل، پائپ لائنز اور سمندری راستوں کے زریعے روابط قائم کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے، سی پیک ون بلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم ستون ہے، سی پیک کے تحت دونوں ممالک نے شاہراہوں، ریل اور گوادر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ نعیم زمیندار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے، انفراسٹرکچر وتوانائی منصوبوں کی تکمیل و امن و امان کی بحالی کیساتھ پاکستان ایک بہترین معاشی اڑان کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد پر مشتمل 60رکنی وفد کی پلاننگ کمیشن کا دورہ کیا ۔

وفد نے شامل چینی سرمایہ کاروں کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز و چیئرمین بورڈ ااف انوسٹمنٹ(بی او آئی ) و دیگر پاکستانی حکام سے ملاقات کی ۔ اس موقعہ پرڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی ترقی کے سفرمیں چین ا یک بے لوث اور قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے، ون بلٹ ون روڈ منصوبہ 60 ممالک کیساتھ شاہراہوں ، ریل، پائپ لائنز اور سمندری راستوں کے زریعے روابط قائم کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے، سی پیک ون بلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم ستون ہے، سی پیک کے تحت دونوں ممالک نے شاہراہوں، ریل اور گوادر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ، سی پیک کے تحت پاکستان میں 9 اقتصادی زونز قائم کئے جائینگے، بیرونی سرمایہ کاری کو یہاں لانے کیلئے پاکستان پہلے ہی انتہائی لبرل پالیسی کا اعلان کرچکا ہے، اقتصادی بحالی، امن و امان کی صورتحا ل اور سی پیک منصوبوں کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین منزل بن چکا ہے ،زراعت، لائیو سٹاک، ٹیکسٹائل، مائنگ اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاک چین تعاون دو ریاستوں کے مابین مثالی تعلق کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

چینی وفد سے اجلاس کے دوران چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ نعیم زمیندار کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے،انفراسٹرکچر وتوانائی منصوبوں کی تکمیل و امن و امان کی بحالی کیساتھ پاکستان ایک بہترین معاشی اڑان کیلئے تیار ہے، پاکستان 5.8 فیصد اقتصادی نمو کی شرح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، نعیم زمیندارپاکستان میں کاروبار آسان بنانے کیلئے اقدامات جاری ہے، جلد پاکستان دنیا کے 50 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہاں کاروبار کیلئے بہترین سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش جاری ہیں ، اجلاس کے دوران، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سی پیک حسان داود اور ڈائریکٹر بی او آئی عبد السمیع نے بریفنگ دی۔

وفد کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں انتہائی دلچسپی کا اظہارمائنگ، سٹیل، لائٹ منوفیکچرنگ، تعمیرات و دیگر کئی شعبوں میں چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، وفد ارکانوفد کراچی میں ڈان اخبار اور وزارت منصوبہ بند ی کے اشتراک سے منعقد سی پیک ایکسپو میں شرکت کرے گا۔وفد میں شامل کاروباری افراد کا تعلق، کنسٹرکشن ، لائٹ منوفیکچرنگ، آٹو موبائل، آئی ٹی، ہوٹل اینڈ ٹورزازم، ٹیکسٹائل ، سٹیل اور مائنگ سیکٹرز اندسٹریز سے ہیں ۔