فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے کا حصہ نہ بنانا افسوسناک واقعہ ہے،ہم فاٹا کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
اگر کوئی ٹیکنیکل غلطی ہوئی ہوتی تو بتایا جاتا،حکومت دبائو کا شکار ہے، پارلیمنٹ کے ساتھ جو مذاق کیا جا رہا ہے، وہ قابل افسوس ہے، (آج) بھی بل ایجنڈے پر نہیں آیا تو مل بیٹھ کراگلا لائحہ عمل طے کریں گے ،پوری حکومت نے دو شخصیات کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، فاٹا اصلاحات کے سامنے دیوار کھڑی کر دی گئی ،حکومت کی نیت ٹھیک نہیں تھی، عارضی سیاسی ناٹک رچایا،حکومت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 21:27
(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایک ایجنڈا جاری کیا جس کے مطابق آج فاٹا اصلاحات سے متعلق بل لایا جانا تھا، جس اسمبلی میں آئے تو پتہ چلا کہ ایجنڈے سے فاٹا ریفارمز کا بل غائب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پوچھا کہ بل کو ایجنڈے سے کیوں نکالا تو جواب ملا کہ ٹیکنیکل وجوہات پر نکالا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہیں تھی وجہ صرف اتنی ہے کہ پوری حکومت نے دو شخصیات کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور فاٹا اصلاحات کے سامنے دیوار کھڑی کر دی، 2 مارچ کو کابینہ نے فاٹا اصلاحات کو منظور کیا،6مارچ کو سیکرٹری سیفران نے اس کی منظوری دی، آج تک وہ سمری ایوان صدر نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے، رات کو ہمیں خوشخبری سنائی گئی کہ ہم سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک نافذ کرنے کیلئے تیار ہیں، ہم نے یہ بھی کہا کہ اگر فاٹا کا انضمام کرنا ہے تو آرٹیکل 106میں بھی ترمیم کرنا ہو گی،حکومت کی نیت درست نہیں تھی، انہوں نے عارضی سیاسی ناٹک رچایا، وقتی طور پر لوگوں کو خاموش کرانے کیلئے یہ سب کیا، حکومت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا بل آج کے ایجنڈے میں آنا چاہیے تھا، عبدالقادر بلوچ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم یہ بل لا رہے ہیں، اپوزیشن کی کیا رائے ہے، ہم نے کہا کہ ضرور لائیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بل کو ایجنڈے کا حصہ نہ بنانا پارلیمنٹ کا افسوسناک واقعہ ہے، ہم نے کہا کہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے تو ہمیں بتائیں مگر حکومت دبائو کا شکار ہے، پارلیمنٹ کے ساتھ جو مذاق کیا جا رہا ہے وہ قابل افسوس ہے، ہم فاٹا کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر کوئی ٹیکنیکل غلطی ہوئی ہوتی تو بتایا جاتا، اگر کل بھی یہ بل ایجنڈے پر نہیں آیا تو ہم بیٹھ کر طے کریں گے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.